Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستفیض الرحمن کی بنگلہ دیشی ٹیم میں واپسی

ڈھاکا... بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے فاسٹ بولر مستفیض الرحمن کو ٹیم میں طلب کرلیا ۔ 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان سلیکشن کمیٹی کے سربراہ نے کیا۔ 21 سالہ مستفیض الرحمن 2015 ءمیں کیریئر کی پہلی سیریز کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف کیریئر کا آغاز کرنے والے مستفیض کندھے اور دیگر انجریز کا شکار رہے انہیں ون ڈے میچوں میں بھی زیادہ نمائندگی کا موقع نہیں مل پایا۔ بنگلہ دیشی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا میں2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ دوسرا ٹیسٹ بنگلہ دیشی ٹیم کا سنچری ٹیسٹ بھی ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لیں گی۔ اروبل حسین کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اوپنر امراءالقیس فٹ نہ ہونے سے منتخب نہیں کئے گئے۔ مشفق الرحیم ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 

شیئر: