Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنید خان نے لنکاشائر سے معاہدہ کرلیا

لندن,,, پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان نے انگلش کاونٹی لنکا شائر سے پھر معاہدہ کرلیا ۔ جنید خان کاونٹی کلب کیلئے ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لیں گے۔ جنید خان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت لنکا شائر کی ٹیم 2011 ءاور 2014 ءکے سیزن میں فائنل تک پہنچی تھی۔ ہیڈ کوچ گلین چیپل نے کہا ہے کہ جنید خان سے معاہدہ ہمارے لئے اعزاز ہے امید ہے کہ وہ اس سال بھی ٹیم کی فتوحات میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ 27 سالہ جنید خان نے کہاکہ کلب انتظامیہ کی توقعات پر پورا اتروں گا ۔ لنکا شائر سے دوبارہ معاہدہ کیلئے خوشی کا باعث ہے۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ مزید کامیابیاں سمیٹنے میں اہم کردار ادا کرسکوں گا۔ جنید خان پاکستان کی جانب سے 22 ٹیسٹ، 56 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں

شیئر: