Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی مسئلے پر 2ریاستی حل کے حامی ہیں ، سیسی،عبداللہ

قاہرہ....مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اس امر سے اتفاق کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کےلئے کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔ دونوں رہنماﺅں میں یہ ملاقات امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے اس تجویز کے بعد ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن معاہدے کےلئے فلسطینی ریاست کے قیام پر اصرار نہیں کرے گی ۔ دونوں رہنماﺅں نے مشرقِ وسطیٰ میں تعطل میں پڑے ہوئے عمل کو آگے بڑھانے کے طرےقوں پر بھی غور اور اسرائےل فلسطین تنازع کے حل کےلئے 2ریاستی حل کے حمایت کا اعادہ کیا ۔ 

شیئر: