Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: بچوں کے اقاموں کی تجدیدوالدین کی موجودگی سے مشروط

کویت سٹی: کویت میں مقیم غیرملکی بچوں کے اقاموں کی تجدید کے لئے ضروری ہے کہ ان کے والدین کویت میں موجود ہوں۔ والدین کی کفالت میں قیام کرنے والے بچوں کی اقاموں کی تجدید والدین کے اقامے کی تجدید سے مشروط ہے۔ مقامی اخبارالانباءکے مطابق اقامہ جاری کرنے والا ادارہ نیا قانون منظور کرنے والا ہے۔ ادارے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اگر اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو بیوی کا اقامہ تجدید نہیں ہوگا اور اگر وہ ملک سے باہر ہے تو اسے کویت آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ سرکاری شعبے سے وابستہ ڈاکٹروں اور ٹیچروں کو استثنا ءحاصل ہے کہ غیرملکی خاتون شوہر کی موجودگی کے بغیر اپنے بچوں کی کفالت کرسکتی ہے۔ یہ استثنا نجی شعبے کے لئے نہیں۔

شیئر: