Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: 4خواتین سمیت20دہشت گرد گرفتار

 
جو جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں سے رابطے میں تھے، ایران اور عراق میں عسکری تربیت حاصل کی
 
منامہ: بحرینی سیکیورٹی اداروں نے 4خواتین سمیت20دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار شدگان جو جیل سے مطلوب افراد کو ایران فرار کرنے میں براہ راست ملوث تھے۔ بحرینی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 9فروری کو جو جیل سے ایران فرار ہونے کی کوشش ناکام بنانے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے حاصل شدہ معلومات کی روشنی میں 9فروری سے 19فروری تک مختلف علاقوں میں تفتیشی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4خواتین سمیت 20افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ یہ سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے دھماکہ خیر مواد کے علاوہ اسلحہ اور دیگر ممنوعہ مواد ضبط کیا گیاہے۔ گرفتار شدگان سیکیورٹی اداروں کو پناہ دیتے تھے۔ ان میں سے بعض نے ایران اور دیگر عراق میں عسکری تربیت حاصل کی تھی۔
 

شیئر: