Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں طالبان کے امیر سمیت8دہشت گرد ہلاک

 کراچی ... کراچی کے علاقے ملیر میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے امیر سمیت 8 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ایس ایس پی راو انوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیاکہ ملیر میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ٹانک کے امیر گل زمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ پولیس نے بدھ کی صبح ملیر کے علاقے بکرا پیڑی میں مشتبہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ مشتبہ دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں امیر گل زمان اور کالعدم تنظیم کے ارکان شامل ہیں۔پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ایک دہشت گرد کی شناخت تاج عرف لالہ کے نام سے ہوئی جو فیکٹری مالکان کے اغواءاور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ دہشت گردوں میں 16 سال کا لڑکا شامل ہے جو مبینہ طور پر خودکش بمبار تھا ۔انکے قبضے سے لیپ ٹاپ اور دستی بم سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ راو انوار نے کہاکہ حب اور ساکران کے علاقوں میں دہشت گرد موجود ہیں۔علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

 

شیئر: