Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

راولپنڈی... پاک فضائیہ کے طیاروں نے خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد زخمی کردیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق وادی تیراہ کے علاقے راجگاہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔ 3 مشتبہ ٹھکانے تباہ ہو گئے ۔ کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور داعش سے تھا۔ پاک فضائیہ نے اس سے قبل وزیرستان میں مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا ۔

شیئر: