Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکن اوپنر نیروشان پر 2 میچوں کی پابندی اور جرمانہ

دبئی... آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران آوٹ قرار دیئے جانے پر اظہار ناراضی سری لنکن اوپنر نیروشان ڈکویلا کو مہنگا پڑا ۔ آئی سی سی نے انہیں نہ صرف 2میچو ںکیلئے معطل کردیا بلکہ میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی کیاگیا ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جو سری لنکا نے جیتتے ہوئے سیریز بھی اپنے نام کی تھی لیکن ڈک ویلا کے تنازع اور آسٹریلوی وکٹ کیپر ٹم پین کی بدکلامی نے میچ کو بدنام کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ نیروشان ڈکویلا کو جب وکٹ کیپر ٹم پین نے کیچ پکڑ کر آوٹ کیا تو نیروشان امپائر کے فیصلے پر ناراض نظر آئے۔ وہ پویلین واپس جانے کے بجائے ری پلے دیکھنے کیلئے کھڑے ہوگئے اس کے بعد انہوں نے غصے میں گراونڈ کو ٹھوکر ماری پھر کئی سیکنڈز تک آسمان کی جانب دیکھتے ہوئے بڑبڑاتے رہے۔ گراونڈز امپائرز کی رپورٹ پر میچ ریفری نے ان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جبکہ آسٹریلوی وکٹ کیپر ٹم پین بھی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے ۔ آئی سی سی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ڈکویلا پر 2میچوں کی پابندی کے ساتھ میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی کیا جارہا ہے جبکہ ٹم پین کو میچ فیس کے 15 فیصد سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیاہے۔ ٹم پین نے اس واقعہ کے دوران ڈک ویلا کے ساتھ بدکلامی کرتے ہوئے انہیں غصہ دلایا تھا جس پر سری لنکن اوپنر ضرورت سے زیادہ ردعمل کا شکار ہوگئے اب وہ تیسرے ا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل پائیں گے ٹیم کے اگلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میںبھی باہر بیٹھنا پڑے گا۔ 
 

شیئر: