Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

پونے... ہند اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو پونے میں شروع ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم کوہلی الیون کی مسلسل فتوحات کا تسلسل توڑنے اور ہند میں کئی دہائیوں کے بعد کوئی سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی تاہم ہندوستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹور میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی اس کے بیٹسمینوں کے علاوہ اسپنرز بھی کامیاب رہے مہمان کھلاڑیوں کا اصل امتحان ٹیسٹ میچ میں ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم مسلسل 19 ٹیسٹ میچ جیت چکی ہے ویراٹ کوہلی فتوحات کے اس تسلسل کو اس سیریز میں بھی مزید آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ ایک اور ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرسکیں۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کہا ہے کہ صورتحال سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن ان کی ٹیم ہند کیلئے ترنوالہ ثابت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تیاری کے ساتھ آئے ہیںپوری کوشش ہے کہ نتائج ہند میں ہماری گزشتہ سیریز سے مختلف ہوں۔ 
 

شیئر: