Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھونی ہندوستانی کرکٹ کا ہیرا ہے،اظہر الدین

نئی دہلی...سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین نے آئی پی ایل میں رائزنگ پ±نے سپرجائنٹس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ہٹانے کے طریقے پر ٹیم فرنچائز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ جس طریقے سے یہ فیصلہ کیا گیا وہ ذلت آمیز تھا۔ دھونی ہندوستانی کرکٹ کا ہیرا ہے، انہوں نے اپنی کپتانی میں ہر ٹونارمنٹ جیتا ہے۔ سابق کرکٹر ہونے کے ناتے دھونی کے ساتھ ایسے سلوک پر بہت غصہ ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ جب ٹیم اچھی کارکردگی نہیں دکھائے تو اس میں کپتان کیا کرے گا۔ دھونی بہترین اور متاثر کن کپتان نہیں ہوتے تو کیا وہ 2 آئی پی ایل ٹائٹل جیت پاتے۔دھونی اپنی کپتانی میں آئی پی ایل کی چنئی سپر کنگ کو اعزاز دلا چکے ہیں۔ 
 

شیئر: