Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہزار کے نئے نوٹ جاری نہیں کررہے، ہند

نئی دہلی..... اقتصادی امور کے سیکریٹری شکتی کانتا داس نے وضاحت کی ہے کہ حکومت ایک ہزار روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ 500روپے اور اس سے چھوٹی مالیت کے کرنسی نوٹ چھاپنے اور مارکیٹ میں لانے پر توجہ دی جارہی ہے۔اس سے قبل ایک سینیئر سرکاری افسر نے بتایا تھاکہ ریزرو بینک آف انڈیا اور حکومت ایک ہزار کے نئے نوٹ لانے کا منصوبہ بنارہی ہے تاہم یہ وضاحت نہیں کی تھی کہ یہ نوٹ کب جاری ہونگے۔
 

شیئر: