Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں زندہ ہوں ، فریدہ جلال

ممبئی .... اداکارہ فریدہ جلال نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کردی اوربرہمی ظاہر کی کہ لوگ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔ فریدہ ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ اور ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ سمیت متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔اداکارہ نے کہاکہ میں زندہ ہوں اور خیریت سے ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ بے بنیاد خبریں کیوں اڑا دی جاتی ہیں۔ پہلے تو ہنس کر برداشت کرلیا تھا لیکن پچھلے30 منٹ سے میرا موبائل فون مسلسل بجتا رہا اور ہر شخص ہی مجھ سے یہ سوالات کررہا تھا۔ حیران ہوں کہ لوگ اس طرح کی خبریں کیوں اڑاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر میں کہاکہ میری موت کی خبریں افواہ کے سوا کچھ نہیں۔ جھوٹی اور غلط خبریں پھیلانا بندکی جائیں۔ دریںاثناء فریدہ جلال جلد ہی آنے والی نئی فلم ”سرگوشیاں “میں ایک کشمیری خاتون کا کردارادا کرنے والی ہیں۔ ٹی وی ڈرامہ ”شرارت“ میں جیا کی نانی کا انکاکردار بیحد مشہور ہوا تھا۔ انہو ںنے اپنے کیریئر میں بے شمار ایوارڈز جیتے ہیں۔ 
 

شیئر: