Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

80فیصد ہندوستانی باس سے زیادہ کام کرتے ہیں

نئی دہلی ..... ہند میں 1980 او ر2000کے درمیان پیدا ہونے والے ملازمین میں سے 80فیصد کا کہناہے کہ وہ اپنے باس سے زیادہ سخت محنت کرتے ہیں اورانکے اوقات کار بھی اپنے مینجرز کے مقابلے میں طویل ہیں۔ دہلی میں قائم ایک کمپنی نے اس سلسلے میں سروے کیا جس کے مطابق 16فیصد لوگ12گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہیں جبکہ انکے مقابلے میں صرف2فیصد باس اتنا کام کرتے ہیں۔ 87فیصد نوجوان ملازمین کا کہناہے کہ چاہے ہمارے باس کو ترقی ملے یا نہ ملے لیکن ہمیں ملنی چاہئے۔ سروے میں ایک ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا جن کا تعلق 8مختلف بڑے شہروں سے تھا۔

شیئر: