Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناقابل استعمال غذائی اشیاءضبط

ریاض ....وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ریاض کے ایک گودام میں 20ٹن ناقابل استعمال غذائی اشیاءضبط کرلیں۔ مقامی شہری کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی۔ غیر ملکی کارکنان نے المسانع محلے میں گیسٹ ہاﺅس کو گودام میں تبدیل کیا ہوا تھا۔ کھانے پینے کی اشیاءغیر منظم طریقے سے ذخیرہ تھیں۔ تارکین کو گرفتار کرلیا گیا۔ گیسٹ ہاﺅس میں ہزاروں اسٹیکر اور زیتون کے تیل کے 2ہزار ڈبے ، 2ٹن ملوخیہ، 3ٹن دال اور اسی طرح کی اشیاءضبط کی گئیں۔ کافی بھی بڑی مقدار میں ضبط کی گئیں۔

شیئر: