Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوناکشی اور پرنیتی ججوں کی دوڑ میں شامل

ممبئی .... بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور پرینتی چوپڑا ”نچ بلیے سیزن 8“ کے ججوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔ پچھلے ہفتے سے یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ سوناکشی سنہا ججوں کے پینل میں شامل ہونگی لیکن اب پرنیتی چوپڑا کا بھی نام لیا جانے لگا ہے۔ دونوں اداکارائیں ان دنوں اسٹارپلس کے حکام سے مذاکرات کررہی ہیں۔ یہ شو مارچ میں آن ایئر ہوگا۔ ابھی تک دونوں میں سے کسی کاا نتخاب نہیں ہوا ہے۔ سوناکشی کو موقع دیا گیا تو انڈین آئڈل سیزن 8کے بعد یہ انکا دوسرا رئیلٹی شو ہوگا۔
 

شیئر: