Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑکوں پربچے دیکھ کر دل ٹوٹ جاتا ہے، دیا مرزا

ممبئی .... بالی وڈ کی اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ جب میں سڑک پر بچوں کو کام کرتا دیکھتی ہوں تو دل مسوس کر رہ جاتی ہوں۔ ان بچوں کو تعلیم او رانکا تشخص دینے کی ضرورت ہے۔2016ءکے ایک سروے کے مطابق لکھنو ، کولکتہ ، پٹنہ اور حیدرآباد دکن سمیت مختلف شہروں میں 84563بچے سڑکوں پر رہتے ہیں۔ دیا مرزا ایک این جی او ”سیف دی چلڈرن“ کی سفیر بھی ہیں۔ دیا نے کہاکہ صرف دہلی میں 50ہزار بچے سڑکوں پر گزر بسر کرتے ہیں ۔ ہمیں یہ صورتحال تبدیل کرنا ہوگی۔ اس کے لئے حکومت او رغیر سرکاری تنظیموں کو کام کرنا ہوگا اور ان بچوں کو سڑکوں سے ہٹا کر تعلیم کی جانب لگانا ہوگا۔ یہ بڑا آسان بھی ہے اور ایسا کام ہے جسے مکمل بھی کیا جاسکتا ہے۔
 

شیئر: