Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرجیل اور خالد لطیف کا الزامات سے انکار

 کراچی /لاہور... اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل پاکستانی کرکٹرشرجیل خان نے کراچی میں میڈیا کے سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا صرف اتنا کہا کہ بے قصور ہوں ایسا کچھ نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہو۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کیا ہے۔ دریں اثناءذرائع نے بتایا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف نے مشکوک شخصیت سے ملنے کا اعتراف کر لیا لیکن اسپاٹ فکسنگ کے الزام سے انکار کیا ہے۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنے جواب میں مشکوک شخص سے ملاقات کا اعتراف کر لیا لیکن دعویٰ کیا کہ ناصر جمشید کی معرفت سے ایک شخص فین کی حیثیت سے ملا لیکن فکسنگ کی بات سنتے ہی ملاقات ختم کر دی۔ اس کے بکی ہونے کا علم نہیں تھا۔ جب اس نے فکسنگ کی آفر کی تو اٹھ کر چلے گئے ۔ بورڈ حکام کو اس ملاقات کا نہ بتانا غلطی تھی لیکن فکسنگ نہیں کی۔

شیئر: