Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپریشن رد الفساد شروع کرنے کا فیصلہ

 راولپنڈی ...پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’رد الفساد‘ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آپریشن میں فضائیہ، بحریہ، سول آرمڈ فورسز اور سیکیورٹی ادارے بھی شریک ہوں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو لاہور میںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔آپریشن کا مقصد ملک بھر کو ا سلحے اور بارودی مواد سے پاک کرنا ، دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ آپریشن کا بڑا مقصد اب تک کی کامیابیوں کو مستحکم کرنا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ آپریشن رد الفساد نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے ۔پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے لئے رینجرزبڑے پیمانے پر کارروائی کرے گی۔نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے تمام ادارے معاونت کریں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ آپریشن کے ساتھ بارڈر منجمنٹ پر توجہ دی جائے گی ۔

شیئر: