Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ میں بہت سے لوگ ملوث ہیں،شعیب اختر

اسلام آباد... پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے الزام لگایا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو بڑی سزا سے بچانے کیلئے امارات سے پاکستان بھجوایا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں شعیب اختر نے کہا کہ اس سارے واقعہ میں بہت سے لوگ ملوث ہیں۔ شرجیل خان اور خالد لطیف کو اس طرح ہنگامی طور پر دبئی سے پاکستان بھجوانا بھی سازش کا حصہ ہے۔ امارات میں موجود رہنے کی صورت میں دونوں کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ پر بڑی سزا کا سامنا ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی ایل حکام نے صورتحال کا اندازہ لگا لیا تھا۔ اسی لئے دونوں کو راتوں رات د بئی سے بھیج دیا گیا۔ مقامی قوانین کے حرکت میں آنے سے دونوں کھلاڑیوں کیلئے سنگین صورتحال پیدا ہوسکتی تھی۔ 
 

شیئر: