Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیتھرو ائیر پورٹ پر اسکارف اتارنے کو کہا گیا،لوہان

 لندن.... امریکی اداکارہ لینڈسے لوہان نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں لندن کے ہیتھروو ایئر پورٹ پر زندگی میں پہلی مرتبہ نسلی امتیاز کا نشانہ بناتے ہوئے اسکارف اتارنے کو کہاگیا۔ ٹی وی مارننگ شو میں اداکارہ نے بتایا کہ ہیڈ اسکارف پہنے دیکھ کر روکا گیا۔کسٹم افسر نے پاسپورٹ چیک کرتے ہوئے میرا نام پڑھا اور پھر اسکارف اتارنے پر اصرار کیا۔ لوہان نے اعتراف کیا کہ اس پر حواس باختہ ہوگئی ۔ اس وا قعہ کے بعد اندازہ ہوا کہ ا سکارف پہننے والی خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ امریکی اداکارہ آج کل اسلام کا مطالعہ کررہی ہیں۔ انہوںنے دورہ ترکی میں اسکارف پہنا تھا ۔واپسی میں یہ واقعہ پیش آیا۔

شیئر: