Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ کے تحت ورکر کنونشن کا انعقاد ہوگا

 
 
منامہ(فيصل محمود) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ بحرین اگلے ماہ ورکر کنونشن کا انعقاد کرے گا۔ سفیر پاکستان جاوید ملک مہمان خصوصی ہوں گے۔کنونشن میں کمیونٹی رہنما، پارٹی ورکرز اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شرکت کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ یوتھ بحرین کے صدر شہزاد ملک نے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اللہ کے فضل سے تاقیامت قائم رہے گاا اور علامہ اقبال کی قوم اس کی نسل در نسل حفاظت کرتی رہےگی۔ دہشت گرد ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ندیم حفیظ ، جوائنٹ سیکریٹری فیصل محمود ،سیاسی کورڈینیٹر ثروت سید، انفارمیشن سیکریٹری عمر چوہدری ،سماجی رہنما احمد قریشی کے علاوہ کمیونٹی رہنما میاں محمد صغیر اور فضل ملک نے بھی شرکت کی۔ حاضرین نے ملکی سیاسی صورتحال، بحرین میں ورکرز کنونشن کے انعقاد اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات سمیت کئی اہم موضوعات پرتبادلہ خیال کیا ۔ حالیہ افسوسناک سانحات کی پرزود مذمت کرتے ہوئے انہیں افسوسناک قرار دیا ۔
 

شیئر: