Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیائی معتمر حرم کے سامنے پھسل کر جاں بحق

مکہ مکرمہ ..... مسجد الحرام اسپیشل سیکیورٹی فورس کے ترجمان سامح السلمی نے واضح کیا کہ ایک ایشیائی معتمر الصفوة ٹاور سے متصل طہارت خانے میں پھسل کر جاں بحق ہوگیا۔ السلمی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ابتدائی طبی امداد پیش کرنے والے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی معتمر کو اجیاد اسپتال پہنچا دیا تھا تاہم وہ وہاں پہنچنے پر آخری ہچکی لے چکا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ معتمر کی نعش الحرم پولیس اسٹیشن کے حوالے کردی گئی جس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔

شیئر: