Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگردحوصلے نہیں توڑ سکتے، شہزاد ملک

 
بحرین میں پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ کے تحت ورکر کنونشن کا انعقاد ہوگا
 
منامہ(فیصل محمود) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ بحرین اگلے ماہ ورکر کنونشن کا انعقاد کرے گا۔ سفیر پاکستان جاوید ملک مہمان خصوصی ہوں گے۔کنونشن میں کمیونٹی رہنما، پارٹی ورکرز اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد شرکت کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ یوتھ بحرین کے صدر شہزاد ملک نے مقامی ہوٹل میں ہونے والے خصوصی اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان تاقیامت قائم رہے گاا اور علامہ اقبال کی قوم اس کی نسل در نسل حفاظت کرتی رہےگی۔ دہشت گرد ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری ندیم حفیظ ، جوائنٹ سیکریٹری فیصل محمود ،سیاسی کوآرڈینیٹر ثروت سید، انفارمیشن سیکریٹری عمر چوہدری ،سماجی رہنما احمد قریشی کے علاوہ کمیونٹی رہنما میاں محمد صغیر اور فضل ملک نے بھی شرکت کی۔ حاضرین نے ملکی سیاسی صورتحال، بحرین میں ورکرز کنونشن کے انعقاد اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات سمیت کئی اہم موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔ حالیہ افسوسناک سانحات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں افسوسناک قرار دیا۔

شیئر: