Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: چھاتہ بردار فورس نے فیملی آزاد کرالی

ریاض ........  ریاض پولیس نے 40سالہ مقامی شہری کے قبضے سے ایک سعودی خاتون ، اسکی بیٹی اور گھریلو ملازمہ کو چھاتہ بردار فورس اتار کر رہا کرالیا۔ ایک سعودی خاتون نے العریجا پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرکے شکایت درج کرائی تھی کہ اس کے سابقہ شوہر نے اسے اس کی بیٹی اور گھریلو ملازمہ کو گھر کے اندر حراست میں لئے ہوئے ہے۔ ہمیں ڈرانے دھمکانے کیلئے مشین گن اورپستول سے گولیاں چلا رہا ہے۔ پولیس نے صورتحال کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے چھاتہ بردار فورس مکان کے اوپر اتارنے کا پروگرام بنالیا۔اغوا کنندہ گھر کے صدر دروازے کے سامنے مشین گن لئے کھڑا ہوا تھا۔فورس نے فائرنگ کرکے اسے ششدرکردیا اورفوراً ہی عمار ت کے اندر پوزیشنیں سنبھال لیں۔اسی دوران مقامی شہری نے فورس پر فائرنگ کی کوشش کی تاہم اسے قابو کرلیا گیا۔کسی جانی نقصان کے بغیراغوا کی کارروائی ختم کرالی گئی۔مشین گن، پستول، گولہ بارود اور 2میگزین برآمد ہوئے۔محکمہ تحقیقات و استغاثہ کو قانونی کارروائی کے لئے معاملہ سپرد کردیا گیا۔

شیئر: