Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الزیانی سے سفیر ہند احمد جاوید کی ملاقات

ریاض .... مملکت میں متعین ہندوستانی سفیر احمد جاوید نے بدھ کو ریاض میں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہندوستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون اور دوستانہ روابط کے استحکام کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر معاون سیکریٹری جنرل برائے سیاسی امور ڈاکٹر عبدالعزیز العویشق بھی موجود تھے۔

شیئر: