Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کتابوں سے زیادہ دنیا کی کوئی دولت اہم نہیں

کہاجاتا ہے کہ ایک مصنف کےلئے اس کی کتابوں سے زیادہ دنیا کی کوئی دولت اہم نہیں ۔کینیڈا میں ایک مصنف نے اس قول کو سچ ثابت کردیا۔نیواورلینو کے ایک گھر میں آگ لگی تو 35سالہ مصنف گیڈین ہوڈ اپنا لیپ ٹاپ لینے آگ میں جاگھسا کیونکہ لیپ ٹاپ میں اس کے 2ناول تھے جو بالکل حتمی مراحل میں تھے۔ٹورنٹواسٹار کے مطابق کینیڈا کے شہر نیواورلینو کے ایک علاقے میں فائر فائٹرز کو 4گھروںمیں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ فائر فائٹرزکے جوان آگ بجھانے پہنچے اور اپنی امدادی کارروائیوںمیں مصروف تھے کہ اچانک گیڈین ہوڈ دوڑتے ہوئے جلتے ہوئے مکان میں جانے لگے،فائرفائٹرز نے انہیں روکنا چاہا تاہم وہ نہیںرکا اور سیدھا اپنے مکان میں جاپہنچا اور صرف لیپ ٹاپ تھامے باہر آگیا۔اس کے پڑوس میں تمام مکان جل کر راکھ بن گئے۔گیڈین ہوڈ کی بھاگ کر جلتے مکان کی جانب جاتے تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ اسے ہیروقرار دیاجارہا ہے۔ اسے اپنے ناول بچ جانے کی خوشی ہے جبکہ دیگر کو اپنا سامان جل جانے کا غم ہے۔

شیئر: