Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلق نبھایا جاتا ہے

-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
 مشاعرے میں اسی کو پڑھایا جاتا ہے
کہ جس سے کوئی تعلق نبھایا جاتا ہے
وہ اپنے پپا کو دیتا ہے تحفے اربوں کے
اور اس طریقے سے دھن بھی چھپایا جاتا ہے
میں اسکو لفٹ کی آفر تو دوں پر اسکے ساتھ
کبھی نہ جائے جو ابا تو تایا جاتا ہے
ہمارے ہاں وہ رہے تین ماہ یہ کہہ کر
کسی قریبی کے گھر پر ہی جایا جاتا ہے
وہ جسکو داد ملی وہ تو ہو گیا خوش باش
ملی نہ داد جسے ، بوکھلایا جاتا ہے
بیوٹی پارلر اک ورکشاپ ہے جس میں
کسی کو یوں تو کوئی ووں بنایا جاتا ہے
نگر نگر میں نظر آئیں مہ وشیں، الھڑ
ہے سچ کہ چاند ہر اک شہر پایا جاتا ہے
مرا خیال ہے بیبانی ہے بڑا شاعر
کہ سب سے پہلے اسی کو پڑھایا جاتا ہے
******

شیئر: