Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر: الیکٹرانک نظام میں خرابی سے صحت مراکز اور اسپتال متاثر

دوحہ: الیکٹرانک نظام میں خرابی کے باعث قطر کے23صحت مراکز سمیت حمد میڈیکل کارپوریشن کے9اسپتال متاثر ہوئے۔ وزارت صحت کا سسٹم”سیرنر“ مفلوج ہونے سے مریضوں کو طبی خدمات کی فراہمی موقوف ہوگئی۔ الرایہ اخبار کے مطابق صحت مراکز اور اسپتالوں کا سسٹم منگل سے متاثر ہونا شروع ہوا تھا جبکہ بدھ کو مکمل طور پر مفلوج ہوگیا۔

شیئر: