Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر: گاڑیوں کی نمبر پلیٹ میں تبدیلی نہیں ہوگی

 
دوحہ: قطری محکمہ ٹریفک نے وضاحت کی ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔ اس حوالے سے جو افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ ٹویٹر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں نمبر پلیٹ میں نمبروں کے ساتھ انگریزی حروف دکھائے گئے۔ یہ ویڈیو ایک ڈرامہ سیریل کی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
 

شیئر: