Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاید بیٹے کا نام بدل دوں،سیف علی خان

ممبئی... بالی وڈ اداکار سیف علی خان سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے تیمور کے نام کے حوالے سے اٹھنے والے تنازعات کے باعث پریشان ہیں۔ سیف علی خان بیٹے کا نام تبدیل کرنے پر غور کررہے ہیں تاہم کرینہ کپور خان ان کے اس فیصلے سے خوش نہیں۔ سیف علی خان کا ارادہ ہے کہ ایک سال کے ہونے کے بعد شاید بیٹے کا نام بدل دیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بتایا نہیںکچھ دیر کے لئے تیمور کا نام تبدیل کرنے کا سوچا تھا تاہم کرینہ اس بات کے خلاف ہیں۔ انہوں نے مجھے کہا کہ لوگ میرے خیال کی عزت کرتے ہیں لیکن میں خود نہیں کرپا رہا۔سیف نے مزید کہاہوسکتا ہے تیمور کے ایک یا دو سال کا ہونے پر اس کا نام تبدیل کردوں۔ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس بات کا اعلان کرنے کے لئے ایک خط بھی تحریر کیا لیکن اسے شائع نہیں کرایا کہ شاید یہ غلط ارادہ ہے۔ واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے بیٹے کے نام نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی تھی۔کرینہ نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے اس نام اور اسکے معنی سے پیار ہے۔

شیئر: