Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راتو ں رات کروڑ پتی بن گیا، ٹیمل ملز

لندن... انڈین پریمیئر لیگ میں دوسرے سب سے مہنگے کرکٹر قرار پانے والے انگلینڈ کے ٹیمل ملز نے کہا ہے کہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ آئی پی ایل میں اتنے مہنگے کھلاڑی ثابت ہونگے۔ ٹیمل ملز نے کہا کہ اب مجھ پر یہ دباو ہے کہاپنے انتخاب کو درست ثابت کروں۔ سسکس اور انگلینڈ کیخلاف کھیلنے والے فاسٹ بولر نے کہاکہ راتو ں رات کروڑ پتی بن گیا لیکن اس سے میرے لئے چیلنج بھی پیدا ہوگیا ہے کہ اپنی فرنچائز کی توقعات پر پورا اتر پاوں۔ دریں اثناء انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل نیلامی کو ٹیسٹ کرکٹر کے منہ پر زوردار طمانچہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایلسے ایک ایسا کھلاڑی انگلینڈ کا سب سے امیر کرکٹر بن گیا ہے جو صرف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہی کھیل رہا ہے۔ ان کا اشارہ فاسٹ بولر ٹیمل ملز کی جانب ہے جو آئی پی ایل کے دوسرے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی ثابت ہوئے۔ پیٹرسن نے کہا کہ آئی پی ایل سے ٹیسٹ کرکٹ پس منظر میں چلی گئی ہے۔ آئی سی سی کو اسے بچانے کیلئے سامنے آنے کی ضرورت ہے۔ 
 

شیئر: