Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان نے 17کلو گرام وزن کم کرلیا

نئی دہلی....بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ٹائیگر زندہ ہے کے لئے 17 کلو گرام وزن کم کرلیا۔ سلمان خان نے فلم سلطان میں اپنے کردار کے لئے وزن بڑھایا تھا۔اب وہ مسلسل ڈائٹنگ اور ورزش کرکے اپنا وزن گھٹا رہے ہیں۔ ٹائیگر زندہ ہے میں سلمان مختلف ایکشن سین کرتے نظر آئیں گے جس کے لئے وزن کم ہونا ضروری ہے۔ علی عباس ظفر کی ہدایت میں بننے والی فلم میں اپنے کردار میں مکمل نظر آنے کے لئے سلمان ان دنوں زبردست محنت کررہے ہیں۔ کٹرینہ کیف بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔فلم اس سال کرسمس پرر یلیز ہو گی۔

شیئر: