Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج انتظامات: ایرانی وفد سعودی عرب پہنچ گیا

ریاض ..... ایران نے امسال حج پر آنے والے اپنے شہریوں کی بابت انتظامات پر مذاکرات کیلئے وفد سعودی عرب بھیج دیا۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وفد میں حج ادارے کے عہدیدار اور علی خامنہ ای کے نمائندے شامل ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1438ھ کے شروع میں ایران کو دعوت دی تھی کہ وہ نئے حج موسم کی تیاری کیلئے ا پنا وفد سعودی عرب بھیجے۔ سعودی وزارت حج ہر سال 80سے زائد ممالک کے حج عہدیداروں کے سا تھ حج انتظامات پر بات چیت کرتی ہے۔
 

شیئر: