Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: سڑک بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی

طائف .... طائف میں کنگ عبداللہ روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی نے ایک سڑک بند کرکے مقامی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ لوگوں نے بتایا کہ راہداری بند کرنے سے کئی محلوں کو جانے والی سڑک بند ہوگئی جس سے پریشانی کا سامنا ہے۔ ٹھیکدار کمپنی نے جو متبادل سڑک تیار کی ہے وہ گاڑیوں کے گزرنے کے لئے موزوں نہیں۔ فائر بریگیڈ اور ایمبولینس اس سے گزر ہی نہیں سکتیں۔ کنگ عبداللہ روڈ کے مشرق میں واقع بیشتر اسکول اور تجارتی مراکز متاثر ہوئے ہیں۔
 

شیئر: