Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی مسلح افواج کی امریکی امداد بند

بیروت ..... شامی مسلح اپوزیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ نے انکی امداد منجمد کردی ہے ۔ یہ امداد شام کے شمال مغربی علاقے میں مسلح اپوزیشن کو سی آئی اے کے توسط سے دی جارہی تھی۔ ایک اپوزیشن رہنما نے کہا کہ اسکی باقاعدہ وضاحت معلوم نہیں ہوسکی۔ دیگر رہنماوں کا کہناہے کہ یہ امداد پچھلے ماہ شدت پسندوں کے بڑے حملے کے بعد بند کی گئی۔ غالباً وجہ یہ ہے کہ امریکی نہیں چاہتے کہ انکے ہتھیار اور دولت انتہا پسندوں کے ہاتھ میں جائے۔ امید ہے کہ امداد کی معطلی عارضی ہوگی۔
 

شیئر: