Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ میں اہم عہدہ لبنانی کو ملنے پر شوریٰ کی تنقید

ریاض ..... ارکان شوریٰ نے سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ میں کلیدہ عہدہ لبنان کی ایک خاتون کو دیئے جانے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آخر اہل سعودی شہریوں کے ہوتے ہوئے اس قسم کا منصب کسی غیر ملکی خاتون کو کس بنیاد پر دیدییا گیا۔ السعودیہ نے ا پنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی خاتون کو عالمی رابطہ جات اور ابلاغ کی مشیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں لبنانی خاتون کے پاس عرب فضائی کمپنیوں اور عالمی کمپنیو ںکے حوالے سے اچھا تجربہ ہے۔ ایک رکن شوریٰ نے غیر ملکی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری پر اعتراض کرتے ہوئے سوال کیا کہ ان صاحب کے پاس کیا ڈگریاں ہیں اور کس قسم کا تجربہ رکھتے ہیں؟ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ السعودیہ کے عملے میں مزید سعودی ہواباز تعینات کئے جائیں ۔ ایک اور رکن شوریٰ نے السعودیہ کے پائلٹوں کی سعودائزیشن کرنے کے لئے جامع منصوبہ بنانے کا مطالبہ کیا۔ایک رکن شوریٰ نے سوال کیا کہ آخر غیر ملکی مشیران کی کیا ضرورت پڑ گئی؟ ایک اور رکن شوریٰ نے توجہ دلائی کہ کیا وجہ ہے کہ السعودیہ کی پروازوں پر حجاج اور معتمرین کی تعداد ہر سال گھٹتی جارہی ہے؟ دیگر ارکان شوریٰ نے سوال اٹھایا کہ کیا وجہ ہے کہ السعودیہ کے خسارے میں ہر سال اضافہ بڑھتا جارہا ہے حالانکہ السعودیہ کو وہ مراعات حاصل ہیں جو دنیا کی کسی اور قومی ایئرلائن کو نصیب نہیں۔ ایک رکن شوریٰ نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ ہمارے علاقے میں حال ہی میں قائم ہونے والی ایئرلائنز 150ہوائی اڈوں کیلئے پروازیں چلانے لگیں جبکہ السعودیہ اہم کمپنی ہونے کے باوجود اس درجے کو اب تک نہیں پہنچ سکی۔
 

شیئر: