Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تخلیقی ذہن عام دماغ سے مختلف

پاڈووا ....... نفسیات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 2پروفیسروں نے جو یونیورسٹی آف پاڈووا سے تعلق رکھتے ہیں کہا ہے کہ تخلیقی ذہن عام دماغ یا ذہن کے مقابلے میں 40فیصد سے زیادہ بالکل مختلف نوعیت کا ہوتا ہے۔ پروفیسر ڈیوڈ ڈینسن جو ڈیوک یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں وہ بھی یونیورسٹی آف پاڈووا کے پروفیسر ڈینیئل ڈورانٹے کے اس خیال سے متفق ہیں ۔ تخلیقی ذہن کے مالک افراد کا دماغ بسا اوقات 68مختلف مقامات پر انسان کی رہنمائی کرتا ہے۔ مگر اس رہنمائی سے عام ذہن استفادہ نہیں کرسکتا۔نئی تحقیق سائنسدانوں کو ایم آر آئی تکنیک کی مدد سے مزید انکشافات کے لئے کوششیں تیز کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔تخلیقی ذہن کو آرٹ، موسیقی، رقص کوکنگ، سائنس سمیت 10مختلف شعبوں کا خاص ادراک قدرت کی جانب سے ودیعت ہوتا ہے۔
 

شیئر: