Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موصل ائیر پورٹ پر عراقی فورسز کا کنٹرول

بغداد...عراقی فورسز نے موصل کے مغربی حصے میں داعش کے زیر قبضہ ایئرپورٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔مغربی موصل کا قبضہ چھڑانے کےلئے گزشتہ ایک ہفتے سے عراقی فوج اور داعش کے جنگجوو¿ں میں لڑائی جاری ہے۔ عراقی حکام نے بتایا کہ جمعرات کو موصل ایئرپورٹ پر حملہ کیا ا۔ عراقی فورسزنے پیش قدمی کرتے ہوئے داعش کے جنگجوو¿ں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرکے سب سے پہلے ایئرپورٹ کے رن وے پر کنٹرول حاصل کیا۔شدید لڑائی کے بعد ایئرپورٹ کی مرکزی عمارت سمیت اس سے ملحقہ علاقے کا بھی قبضہ حاصل کرلیا۔ عراقی فورسز کو امریکی فوجی اتحاد کی ایڈوانس فورس کی مدد حاصل تھی۔ فوٹیج میںمیں عراقی اور اتحادی فوج کے ہیلی کاپٹروں کو ایئرپورٹ پر داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا۔ موصل کے جنوب میں امریکی اتحادی فوجی اڈے کی فورس نے اس لڑائی میں کردار ادا کیا۔ 19 فروری کو عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے موصل کے مغربی علاقے میں داعش کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل عراقی فوج نے مسلسل 3 ماہ کی لڑائی کے بعد شہر کے مشرقی حصے پر کنٹرول حاصل کیا تھا۔

 

شیئر: