Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپریشن’’رد الفساد‘‘ کی حمایت کرتے ہیں، پاکستانی کمیونٹی

ریاض(ذکاءاللہ محسن) ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے دہشت گردی کے خلاف نئے آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ردالفساد آپریشن‘‘ سے دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما اور مکتبہ دار السلام کے سربراہ مولانا عبدالمالک مجاہدنے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی دین ووطن نہیں ہوتا ۔ انسانیت کے دشمنوں کا صفایا کرنے کے لئےپوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ سماجی رہنما شیخ سعید اور انجنئیرراشد محمود بٹ نے کہاکہ ضرب عضب سے جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، ان کا دائرہ کار ردالفساد آپریشن سے بڑھ گیا ہے کیونکہ ہماری شہری اور دیہاتی آبادیوں میں ایسے بہت سے عناصر ہیں جو عام آدمی کے لبادے میں دہشت گردی جیسی مذموم کاروائیاں کرتے ہیں۔حافظ عبدالوحید، عبدالغفار مجاہداور عمر فاروق گیلانی نےکہا کہ دہشت گرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں گے۔ بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔عبدالقیوم خان،خالد اکرم رانا، راجہ یعقوب، محمد خالد رانا، بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن اورذیشان قاضی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پنجاب سمیت پورے پاکستان میںجس طرح دہشت گردوں کارروائی ہورہی ہے ، یہ خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر مجاہد، حنیف بابر،وقار نسیم وامق، محمود باجوہ ،تصدق گیلانی اور ریاض راٹھور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ ہماری اپنی جنگ ہے جس میں ہماری فورسز کو کامیابی مل کر رہے گی۔
 

شیئر: