Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: قومی پرچم کے تقدس کا خیال رکھیں، وزارت داخلہ

 
کویت سٹی:کویتی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت کے قومی دن میں جشن منانے والے شہریوں اور غیرملکیوں کو چاہئے کہ وہ قومی پرچم کے تقدس کا خیال رکھیں۔ اپنی محبت کا اظہار باوقار طریقے سے کریں اور دوسروں کے آرام میں مخل نہ ہوں۔ سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں سے تعاون کریں اورہدایات کی پابندی کریں۔ خلاف ورزی پر اہلکار کارروائی کرنے پر مجبور ہوں گے۔  
 

شیئر: