Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی آئی تو معلوم نہیں تھا کیا کرنا ہے،کیرتی

ممبئی ..... اداکارہ کیرتی سنن نے اپنی نئی فلم ”رابطہ“ کے ہدایتکار امتیاز علی کے بارے میں کہا کہ میں شروع سے ہی انکے ساتھ فلم کرنے کی خواہشمند تھی اور جب میں ان کے ساتھ کام کرتی ہوںتو پھر مجھے اسکرپٹ دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جب میں ممبئی آئی تو ایسی بچی تھی جو کھو چکی ہو۔ اسے نہیں معلوم تھا کہ کیا کرنا ہے۔ سن رکھا تھا کہ اداکاری سکھانے والے اسکول اچھے نہیں اسلئے گھر پر ہی اداکاری سیکھی۔ آپ جیسے جیسے بڑے ہوتے ہیں آپ کا اسٹائل حتی کہ فیشن بھی تبدیل ہوتا ہے جب کوئی ممبئی آتا ہے تو وہ اتنا پراعتماد نہیں ہوتا جتنا کہ بعد میں تاہم میرے مینجر مجھ پر بھرپور اعتماد کرتے تھے۔ انکا کہناتھا کہ جو فلم آئے اسے آنکھ بند کرکے قبول نہ کرو بلکہ صبر سے کام لو اور جلد ہی کوئی نہ کوئی اچھی فلم میں کام کرنے کی دعوت ملے گی۔ اس سے مجھے بیحد اعتماد ملا۔کیرتی نے 2014ءمیں” ہیرو پنتی“ سے فلمی کیریئر کاآ غاز کیا تھا۔ اس سوال کے جواب میں کیا آپ چیلنجنگ کردار ادا کرتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ کچھ چیلنج آئے تو ہی میںکرونگی۔ کردار ایسا ہوناچاہئے جو مجھے پسند آئے۔ اسکرپٹ اور کردار دونوں ہی اچھے ہونے چاہئے تاہم چند ڈائریکٹر ایسے ہیں جن کے ساتھکام کرنا چاہوں گی۔ امتیازعلی بھی انہی ہدایتکاروں میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں راج کمار ہیرانی ، کرن جوہر اور وشال بھردواج کی فلموں میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں۔

شیئر: