Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رتک سے تنازع پر دھمکیاں دی گئیں، کنگنا

ممبئی .....بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار رتک روشن کے ساتھ تنازع پر مجھے دھمکیاں دی گئیں۔”بڑے لوگوں کے گھروں“ پر طلب کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر ا پنا منہ کھولا تو ”تمہیں ختم کردیا جائیگا“ مطلب یہ کہ تمہارا کیریئر ختم ہوجائیگا۔ اپنی نئی فلم ”رنگون“ کی پروموشن پر انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ تنازع میرے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتا کیونکہ ختم ہوچکا ہے۔اس پر اب مٹی پڑ چکی ہے اور آج کے دور میں اسکی کوئی وقعت نہیں۔واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان گزشتہ سال ایک انٹرویو کے دوران تنازع پیدا ہوا تھا جو اتنا شدت اختیار کر گیا تھا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو قانونی نوٹس بھی بھیج دیئے تھے۔ رتک نے کنگنا سے کہا تھا کہ وہ سرعام معذرت کریں اور اس بات سے بھی انکار کردیا تھا کہ دونوں کے درمیان کبھی کوئی تعلقات تھے۔ اسی دوران فلمی صنعت کے لوگوں نے کہاتھا کہ کنگنا کو بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے تاہم کنگنا نے کہا کہ دھمکیو ں سے خوفزدہ نہیں ہوتی بلکہ مجھے معلوم ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

شیئر: