Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن میں مقابلہ حسن قرات

 
قران کریم ہمارے لئے مکمل ضابطہ حیات پیش کرتا ہے ،رب کے احکامات کو سمجھ کر ان پرعمل کرنا ہی باعث نجات ہے ، پرنسپل عدنان ناصرکا خطاب
 
  جدہ ( ارسلان ہاشمی)پاکستان انٹر نیشنل اسکول انگلش سیکشن کے پرنسپل عدنان ناصرنے اسکول میں منعقدہ مقابلہ حسن قرات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم ہمارے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے جوبنی نوع انسان کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر مقصد حیات عطا کرتا ہے ۔ قرآن کریم کسی خاص قوم، نسل یا گروہ کے لئے نہیںبلکہ یہ ابد تک تمام انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ قرآن کریم کو اس کے صحیح مفہوم کے ساتھ سمجھنا اور اس کے مطابق عمل کرنانہ صرف دنیا میں کامرانی کا باعث ہے بلکہ آخرت میں بھی سرخروئی کی ضمانت ہے۔ آج ہم یہاں صرف اس لئے اکٹھے نہیں ہوئے کہ ہم قرآن فہمی سے متعلق اپنی علمیت کو پرکھ سکیںبلکہ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد طلباءکو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس سے وہ اپنی زندگیوں میں قرآن کریم کی اہمیت کو سمجھ سکیں اور تجوید سے پڑھنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں ۔ مقابلے میں پہلی جماعت سے لے کر آٹھویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات شامل تھے۔ مقابلے میں اول ،دوم ، سوم اور حوصلہ افزائی کی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بطورِ خاص ٹرافی کے ساتھ ساتھ اسناد اورتحائف بھی دئیے گئے۔ نتائج کے مطابق Y1 سے Y8 تک کے مقابلے میں اول ،دوم ، سوم اور حوصلہ افزائی کے انعامات پانے والوں کے نام بالترتیب اس طرح رہے Y1 سے ریان فہد،شیزا خان، محمد مصطفی اور عمار راجا جبکہY2 سے فاطمہ خالد کو پہلا، ماہ نور حیثم اور ابراہیم احمد کو دوسرا، اسوہ کاشف اورقاضی ضعیم کو تیسرا اور علی ریحان اور حماد آصف کو حوصلہ افزائی کا انعام ملا۔ Y3 سے ربیضہ مبشر کا پہلا، شہربانو کو دوسرا، عائشہ صدیقہ کو تیسرا اور وانیا معین کو حوصلہ افزائی کا انعام ملا۔Y4 سے عائشہ انور کو پہلا، محمد کاشف کو دوسرا، ریان احمد کو تیسرا اور میمونہ حیثم کو حوصلہ افزائی کا انعام ملا۔Y5 کے مقابلے میں اول ، دوم ، سوم اور حوصلہ افزائی کے انعامات پانے والوں کے نام بالترتیب اس طرح رہے۔ محمد عزیر احمد، محمد حذیفہ یوسف، اسامہ رفیق اور محمد احمد منعم تھے جبکہ Y6سے عمر سلطان ، باسل عمران، فاطمہ محمد مریم احسن اور رضان احمد تھے۔ Y7 سے حادیہ عامر کو پہلا، سمعیہ عبداللہ کو دوسرا، زکریہ محمد اصغر کو تیسراجبکہ اسمارہ الطاف اور حذیفہ عمران کو حوصلہ افزائی کا انعام ملا۔ اس کے علاوہ Y8سے منعزہ احمد کو پہلا، احمد سلطان کو دوسرا، محمد حسن حسین کو تیسرا اور عبداللہ محسن کو حوصلہ افزائی کا انعام ملا ۔ قبل ازیں نماز اور قرآن کی اہمیت کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

شیئر: