Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرک مصروف سڑک پر 2پہیوں پر چلتا رہا

سیول ..... ٹائر اسکریچنگ تو آپ نے بہت دیکھی ہوگی لیکن جنوبی کوریا میں ایک مصروف موٹر وے پر ایک بڑے ٹرک ڈرائیور نے تو کمال ہی کردیا۔ یہ کمال اس وقت ہوا جب اس نے اپنا ٹرک دو پہیوں پر ہی چلایا تاہم اسکی زد میں آتے آتے کار بچ گئی اس نے بیحد شاندار طریقے سے اپنے ٹرک کو الٹنے سے بچالیا۔ ڈرائیور بیحد تیز رفتاری سے ٹرک چلا رہا تھا اور اسکا کنٹرول تقریباً ختم ہوچکا تھا۔ سڑک کی درمیانی لائن میں ٹرک اگرچہ الٹنے سے بچ گیا لیکن 2پہیوں پر چلتا رہا۔ سڑک پر سارے کار والے یہ ہولناک منظر دیکھتے رہے۔ ایک کار ڈرائیور نے تو ٹرک دیکھتے ہی اپنی رفتار تیز کردی اور بحفاظت اسکے قریب سے گزر گیا ورنہ تو ٹرک نے اسے ٹکر مارنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔اس ٹرک میں بھاری سامان لدا ہوا تھا۔وڈیو دیکھنے والے ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے تو اسٹنٹ ڈرائیور ہونا چاہئے۔ میں نے کبھی دو پہیوں پر چلنے والے ٹرک کو اس طرح نہیں دیکھا تھا۔
 

شیئر: