Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: ٹائر اسکریچنگ کرنیوالے کو سڑک صفائی کی سزا

دبئی .... دبئی کے حکمراں وزیراعظم اور امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو شخص ٹائر اسکریچنگ کے جرم کا ارتکاب کریگا اسے ایک ماہ تک روزانہ 4گھنٹے دبئی کی سڑکوں کی صفائی کی سزا دی جائیگی۔یہ فیصلہ ایک ہفتے قبل دبئی کے سٹی واک علاقے میں ٹائر اسکریچنگ کرنے والو ںکی جانب سے غیر معمولی تماشے کی رپورٹوں کے تناظر میں کیاگیا۔ مقامی نوجوانوں نے سٹی واک مقام پر ٹائر اسکریچنگ کے حوالے سے ایسی نٹ کھٹ حرکتیں کیں جن سے پورے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی تھی۔ شیخ محمد بن راشد نے انہیں نشان عبرت بنانے کیلئے یہ فیصلہ جاری کیا کہ اگر کوئی شخص ٹائر اسکریچنگ کرتا پایا جائیگا تو اسے مالی اور ذہنی سزا دینے کیلئے اس سے ایک ماہ تک روزانہ 4گھنٹے دبئی کی سڑکیں صاف کرنے پر مامور کیا جائیگا۔ دبئی پولیس نے سٹی واک میں ٹائر اسکریچنگ کرنے والوں کی نشاندہی کرکے گرفتار کرلیا۔
 
 

شیئر: