Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چارجر پر پابندی

ریاض ...... سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ایم آئی ایل آئی چارجر ایچ بی جے78 مارکیٹ سے اٹھوانے کا حکم جاری کردیا۔ وزارت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ فیصلہ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کی خاطر کیا گیا ہے۔ اس چارجر میں اچانک آگ لگ جاتی ہے جس سے استعمال کرنے والے کی جان جاسکتی ہے۔ وزارت نے مذکورہ چارجر کی تصویر بھی جاری کی ہے تاکہ شناخت میں آسانی ہو۔ ایکسٹر اور اذیان کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اب تک فروخت کردہ مذکورہ چارجر واپس لے لیں اور صارفین کو ان سے لی گئی قیمتیں واپس کردیں۔
 
 

شیئر: