Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورکشاپوں کی درجہ بندی کا منصوبہ

جدہ .... سعودی عرب نے گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کے ورکشاپوں کی درجہ بندی کا پروگرام تیار کرلیا۔ سال رواں کے آخر میں نافذ کیا جائیگا۔ عالمی معیار کے مطابق ہوگا۔ اسکے ذریعے ٹریفک حادثات کے دوران متاثر ہونے والی گاڑیوں کے نقصانات کا پتہ لگایا جائیگا۔ نقصانات کا تخمینہ لگانے والے رجسٹرڈ سعودی ادارے میں تعینات ابلاغ عامہ کے انچارج صالح الزوید نے الاقتصادیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بنیادی طور پر یہ 3منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ سب ایک دوسرے کو مکمل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ورکشاپس عالمی معیار کے ہونگے۔ برٹش ٹیٹشم کے تعاون سے منصوبہ نافذ ہوگا۔ ادارے نے” تقدیر “ کے نام سے ایک سسٹم تیار کیا ہے یہ نجم، محکمہ ٹریفک حادثات سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے والے ماہرین ، فاضل پرزے درآمد کرنے والوں اور اصلاح و مرمت کرنے والے ورکشاپوں کو ایک دوسرے سے مربوط کئے ہوئے ہے۔ سارا کا م آن لائن ہے۔ ریاض کی العروبیہ انڈسٹریل سٹی میں اسے نافذ کردیا گیا ہے۔ اسکی بدولت سارا کام 10منٹ کے اندر انجام پا جاتا ہے۔ اس نظام کو مملکت کے دیگر علاقوں میں بھی نافذ کیا جائیگا۔ اب تک اسکی بابت70 فیصد لوگ پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔
 

شیئر: