Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت محنت نے جرمانے معاف کردیئے

ریاض .... سعودی حکومت نے وزارت محنت و سماجی فروغ کا کمپیوٹر سسٹم ہیک ہونے کے باعث ورک پرمٹ کے اجراء وتوسیع میں تاخیر کے متاثرین کے جرمانے معاف کردیئے۔ الاحساءایوان تجارت میں تجارتی کمیٹی کے چیئرمین نعیم المطوع نے تواصل ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزارت محنت و سماجی فروغ نے متاثرین کو تاخیر کے جرمانوں سے استثنیٰ دیدیا۔ المطوع نے بتایا کہ ایوان ہائے صنعت و تجارت کونسل نے وزارت محنت کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ وزار ت محنت کی ویب سائٹ ہیک ہوجانے پر بہت سارے تاجر متاثرہوئے ہیں۔3ہفتے قبل ہیکرز نے سسٹم ہیک کرلیا تھا۔ اس پر سیکڑوں کارکنان کے ورک پرمٹ کے اجراءیا توسیع میں تاخیر ہوئی اور اسکی وجہ سے اقاموں کے اجراءاور توسیع میں بھی تاخیر ہوئی۔ تاخیر کے جرمانے بھاری مقدارمیں آگئے تھے ۔مطالبہ کیا گیا تھا کہ یہ جرمانے معاف کئے جائیں۔
 

شیئر: