Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول الخبر کے پرنسپل کا انتقال

 
قابل قدر خدمات پر چوہدری نیاز احمد کو اسٹاف اور کمیونٹی کا اظہار عقیدت
 
الخبر (سجاد وریا) پاکستان انٹرنیشنل اسکول الخبر کے پرنسپل چوہدری نیاز احمد کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ دل کا دورہ پڑنے پر آپریشن ہوا اور اسٹنٹ ڈالا گیا جس کے بعد گھر منتقل ہوگئے تھے لیکن رات کو دوبارہ اٹیک ہوا اور اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔وہ گزشتہ 13سال سے پاکستان اسکول کے پرنسپل تھے۔ انہوں نے ا سکول میں قابل قدر خدمات انجام دیں۔ انکے دور میں اسکول کے محصولات میں خاصا اضافہ ہوا۔ کمیونٹی کے افراد کی دلچسپی بڑھی اور اسکول میں ٹیم ورک کو فروغ ملا۔ اسٹاف اور طلباءسمیت کمیونٹی ان کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وہ 2004ءمیں پرنسپل مقرر ہوئے تھے اور تاحال خدمات انجام دے رہے تھے۔

شیئر: