Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کے دیہی علاقوں کی خدمت پر علی حسن بھٹو کو خراج تحسین

 
خصوصی تقریب، انڈس کلچرل فورم کے عہدیداروں اور ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ کی شرکت
 
ریاض(ذکاء اللہ محسن) سندھ سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے چیرمین علی حسن بھٹو کے اعزاز میں بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں انڈس کلچرل فورم کے عہدیداران بھی بھرپور شرکت کی جبکہ ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر قاضی اسحاق میمن نے علی حسن بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں اور پاکستان سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے سندھ کے دیہی علاقوں میں جن ترقیاتی کاموں کا آغازکیا ہے ان سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثر پڑا ہے ۔علی حسن بھٹو نے بتایا کہ گزشتہ9 سالوں کے دوران 800 لوگوں کو آن لائن سسٹم کے تحت صحت، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کےلئے رہنمائی دی گئی ۔ ان میں سے سیکڑوں افراد اب ملک اور ملک سے باہر برسر روزگار ہیں۔ ہمارا مقصد لوگوں کی خدمت کے ساتھ ان کو ہنر مند بھی بنانا ہے۔ ویلفئیر اتاشی عبدالشکور شیخ نے بتایا کہ سعودی عرب میں 26 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔ ان میں سے 50 فیصد محنت مزدوری سے وابستہ ہیں۔ پاکستانی ڈاکٹر، انجنئیرز اور دیگر ہنر مند افراد سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرکے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ تقریب میں علی حسن بھٹو کو قاضی اسحاق میمن اور ذیشان قاضی نے سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا تقریب کے دیگر مہمانوں میں غلام قادر ملاح، اسد اللہ جتھیال، ڈاکٹر منصور میمن، ڈاکٹر نذیر خان، ڈاکٹر رجب خواجہ، ڈاکٹر مصطفی میمن، اور انڈس فورم کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔
 

شیئر: